سعودی حکومت نے پاکستان کو حج معاہدے سے روک دیا 1

سعودی حکومت نے پاکستان کو حج معاہدے سے روک دیا

By

اسلام آباد سعودی حکومت نے پاکستان کو حج معاہدے سے روک دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے حج معاہدہ نہ کریں، سعودی حکومت کے خط کے بعد وزارت مذہبی امور نے جج پر کام روک دیا۔تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے پاکستان کو حج معاہدے سے روک دیا۔سعودی وزیر حج کا مراسلہ وزارت مذہبی امور کو موصول ہو گیا ہے۔

سعودی حکومت کے خط میں لکھا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے حج معاہدہ نہ کریں۔سعودی حکومت صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔صورت حال بہتر ہوتے ہی آگاہ کریں گے۔وزارت مذہبی امور نے سعودی حکومت کی اطلاع کے بعد حج پر کام روک دیا ہے۔گذشتہ روز سعودی سفیر برائے سینیگال عبداللہ احمد العبدن نے کہا ہے کہ حج منسوخی کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

You may also like

%d bloggers like this: