پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی کورونا ریلیف فنڈ میں عطیہ کردیا 1

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی کورونا ریلیف فنڈ میں عطیہ کردیا

By

 پاکستان کرکٹ بورڈ نے وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ 5لاکھ 36 ہزار 500 روپے کی رقم عطیہ کردی ، یہ رقم کورونا وائرس کی وباءسے نمٹنے کے لیے خرچ کی جائے گی۔پی سی بی نے 25 مارچ کو اعلان کیا تھا کہ سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی اور پی سی بی کے ملازمین اپنی تنخواہوں میں سے ایک مخصوص حصہ فنڈ میں عطیہ کریں گے جبکہ بطور ادارہ پی سی بی نے بھی ملازمین کی جانب سے عطیہ کی جانے والی کل رقم کے برابر امداد عطیہ کی۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ وہ تمام سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں اور پی سی بی کے ملازمین کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے وباءسے نمٹنے کے لیے قائم کردہ وزیراعظم کورونا وائرس ریلیف فنڈ میں فراخدلی سے عطیات دئیے۔انہوں نے کہا کہ اس عمل سے ایک بار پھر واضح ہوتا ہے کہ کرکٹ نے عملی طور پر اپنے فینز، سپورٹرز اور فالوورز کی عزت، احترام اور دیکھ بھال کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

You may also like

%d bloggers like this: