کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکا میں لاک ڈاون ختم؟ ٹرمپ نے نئی منصوبہ بندی کااعلان کردیا

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکا میں لاک ڈاون ختم؟ ٹرمپ نے نئی منصوبہ بندی کااعلان کردیا

By

واشنگٹنامریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے ملک بھر پر لگے لاک ڈاون کے خاتمے کا فیصلہ سناتے ہوئے کورونا وائرس کے حوالے سے نئی منصوبہ بندی کااعلان کاکردیاہے۔ امریکی صدر کے نئے منصوبے کے مطابق امریکا کی تمام ریاستوں کو مرحلہ وار کھولا جائے گا۔ تین مرحلوں پر مشتمل اس منصوبہ بندی کا مقصد کورونا کے ساتھ جنگ کے ساتھ ساتھ تباہ ہوتی معیشت کو سنبھالا دینا ہے

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس کی وبا کے باعث معیشت پر پڑنے والے دباؤ کی وجہ سے کافی پریشان ہیں۔ اسی لیے جمعرات کی بریفنگ میں بھی انھوں نے زور دیتے ہوئے کہا ’ہم اپنا ملک کھول رہے ہیں ۔۔۔ امریکہ کھلنا چاہتا ہے۔‘امریکی صدر کا کہنا تھا ’ہماری معیشت کو سرگرم ہونا چاہیے اور ہم یہ بہت جلد واپس حاصل کرنا چاہتے ہیں اور ایسا ہی ہوگا۔‘’ہم نے اپنی معیشت کو اس لیے بند کیا کیونکہ ہم یہ جنگ جیتنا چاہتے تھے۔ اور اب ہم اسے جیت رہے ہیں۔‘انھوں نے بتایا نے کہ تمام ریاستیں اپنے الگ الگ طریقہ کار پر کھلیں گی۔

 

You may also like

%d bloggers like this: