”جہانگیر ترین کی یہ بات درست ہے کہ پنجاب میں کچھ حلقوں میں پانچویں پوزیشن بھی نہیں تھی“ تحریک انصاف کا ایک اور رہنما کھل کر بول پڑا

By

اسلام آباد  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر ولید اقبال نے 2013 کے الیکشن کے حوالے سے جہانگیر ترین کے بیان پر کہا کہ ان کی باتوں سے کچھ حد تک اتفاق اور کچھ اختلاف ہے۔

 کے پروگروام میں پی ٹی آئی رہنما سینیٹر ولید اقبال اور سابق سیکریٹری داخلہ تسنیم نورانی نے جہانگیر ترین کے حالیہ بیان پر اظہار خیال کیا۔سینیٹر ولید اقبال نے کہا کہ جہانگیر ترین کے بیان سے کچھ حد تک اتفاق اور کچھ اختلاف ہے، ان کی یہ بات درست ہے کہ پنجاب میں کچھ حلقوں میں پانچویں پوزیشن بھی نہیں تھی، دھاندلی ہوئی لیکن کس حد تک اس پر اختلاف رائے ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر 2013 کے الیکشن میں دھاندلی نہ بھی ہوتی تو حکومت پھر بھی نہیں بنا سکتے تھے لیکن اپوزیشن کی بڑی پارٹی بن جاتے۔انہوں نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ ہمارے خلاف آیا، عمران خان نے جن چار حلقوں میں دھاندلی کی بات کی وہاں الیکشن کالعدم ہوئے، جوڈیشل کمیشن میں 40 سے 50 سیٹیں مشکوک بنا دیتے تو پورے الیکشن کالعدم ہو جاتے۔سینیٹر ولید اقبال کا کہنا تھا کہ خان صاحب نے کہا تھا کہ ٹکٹ اس کو ملے گا جو الیکشن جیت بھی سکتا ہو، سیاسی پارٹی الیکشن جیتنے کے لیے ہی بنائی جاتی ہے، ساری عمر جیت نہ سکیں تو کیا فائدہ۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ مشن پر سمجھوتہ نہ کریں تو فیصلوں میں تبدیلی کوئی برائی نہیں اس لیے دھرنا بالکل درست تھا، پی ٹی آئی نے اپنا آئینی اور جمہوری حق استعمال کیا تھا مگر اپوزیشن نے 2018 کے الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگایا لیکن مو¿ثر احتجاج نہیں کر سکی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Hot News