کراچی میں ملزمان کی ضمانت ہوتے ہی ڈکیتیاں شروع ہو گئیں،اسلام آباد ہائیکورٹ کا قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ قانون کے مطابق نہیں،سپریم کورٹ 1

کراچی میں ملزمان کی ضمانت ہوتے ہی ڈکیتیاں شروع ہو گئیں،اسلام آباد ہائیکورٹ کا قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ قانون کے مطابق نہیں،سپریم کورٹ

By

اسلام آبادکورونا وائرس کے باعث قیدیوں کی رہائی کےخلاف اپیل پر سماعت پر سپریم کورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ کراچی میں ملزمان کی ضمانت ہوتے ہی ڈکیتیاں شروع ہو گئی ہیں،سب سے پہلے ہائی کورٹس کے دائرہ اختیار کا جائزہ لینا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ قانون کے مطابق نہیں،سندھ ہائیکورٹ میں بھی کسی بادشاہ نے شاہی فرمان جاری کیا،ملک میں جو بھی کام کرنا ہے قانون کے مطابق کرنا ہوگا،ایسا نہیں ہو سکتا کوئی خودکوبادشاہ سمجھ کر حکم جاری کرے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں کورونا وائرس کے باعث قیدیوں کی رہائی کےخلاف اپیل پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس گلزاراحمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ سب سے پہلے ہائی کورٹس کے دائرہ اختیار کا جائزہ لینا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ قانون کے مطابق نہیں،سندھ ہائیکورٹ میں بھی کسی بادشاہ نے شاہی فرمان جاری کیا،ملک میں جو بھی کام کرنا ہے قانون کے مطابق کرنا ہوگا،ایسا نہیں ہو سکتا کوئی خودکوبادشاہ سمجھ کر حکم جاری کرے۔

You may also like

%d bloggers like this: