60 روز میں حلف نہ اٹھانے والے رکن کی نشست خالی ہوجائے گی، حکومت نے آرڈیننس جاری کردیا

60 روز میں حلف نہ اٹھانے والے رکن کی نشست خالی ہوجائے گی، حکومت نے آرڈیننس جاری کردیا

By

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے سینیٹ اور قومی و صوبائی اسمبلیوں سے حلف لینے کی مدت مقرر کرنے کا آرڈیننس منظور کرلیا۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں الیکشن اصلاحات آرڈیننس کی منظوری دی گئی ہے جس کے تحت سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کو 60 روز کے اندر حلف اٹھانا ہوگا۔ اگر وہ 60 روز میں حلف نہیں اٹھاتے تو ان کی نشست خالی تصور ہوگی۔

نئے آرڈیننس سے مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار براہ راست متاثر ہوں گے کیونکہ انہوں نے مارچ 2018 میں سینیٹ کی نشست جیتنے کے  باوجود تاحال حلف نہیں اٹھایا۔

You may also like

%d bloggers like this: