ڈچ فٹ بال لیجنڈ نے اسلام قبول کرلیا 1

ڈچ فٹ بال لیجنڈ نے اسلام قبول کرلیا

By

 نیدر لینڈز سے تعلق رکھنے والے لیجنڈ فٹ بالر کلیرنس سیڈورف نے اسلام قبول کرلیا۔

سابق ڈچ فٹ بالر نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے اپنی اہلیہ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا” میرے مسلم خاندان میں شامل ہونے کے جشن کے دوران ملنے والے  تمام اچھے پیغامات کا خصوصی شکریہ۔ مجھے دنیا بھر کے تمام بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اسلام میں شامل ہونے پر بہت خوشی اورمسرت ہے، خاص طور پر میری پیاری بیوی صوفیہ جنہوں نے مجھے اسلام کا مفہوم مزید گہرائی سے سکھایا ہے۔”

You may also like