ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کی سمری وزیراعظم آفس کو موصول

ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کی سمری وزیراعظم آفس کو موصول

By

 اسلام آباد: وزیراعظم آفس کو نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے لیے وزارت دفاع کی جانب سے سمری موصول ہوگئی ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت دفاع کی جانب سے نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے لیے سمری وزیراعظم آفس کو بھجوادی گئی ہے، وزیراعظم کی منظوری کے بعد نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا اعلان کیا جائے گا۔

اس سے قبل اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پر مشاورت کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور نئی تقرری کا عمل بھی شروع ہو چکا ہے۔

You may also like