اذان دیتے ہوئے امام مسجد پر فائرنگ، جان کی بازی ہار گئے

اذان دیتے ہوئے امام مسجد پر فائرنگ، جان کی بازی ہار گئے

By

 کراچی: نیو کراچی ایوب گوٹھ میں فائرنگ سے جامع مسجد محمد کے پیش امام جاں بحق ہوگئے، مقتول کو اذان فجر کے دوران عقب سے دو گولیاں ماری گئیں ، ان آبائی تعلق خیبر پختونخواہ کے علاقے کرک سے تھا۔

 پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 55 سالہ ویال بڈ خان ولد عالم خان کے نام سے کی گئی ، مقتول کے بیٹے نے بتایا کہ اس کے والد مذکورہ مسجد کے پیش امام تھے جنہیں نامعلوم ملزمان نے فجر کی اذان دینے کے دوران فائرنگ کر کے قتل کیا ہے۔  پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش سے قبل کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا ، مقتول کو عقب سے پیٹ پر دو گولیاں ماری گئی ہیں۔ضابطے کی کارروائی کے بعد جسد خاکی متاثرہ فیملی کے سپرد کردیا گیا۔ 

You may also like