وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف بلوچستان عوامی پارٹی ’باپ ‘ نے بھی تحریک عدم اعتماد جمع کر ادی

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف بلوچستان عوامی پارٹی ’باپ ‘ نے بھی تحریک عدم اعتماد جمع کر ادی

By

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف اپوزیشن اراکین کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے ناراض اراکین نے بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرادی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف جمع کرائی جانے والی تحریک عدم اعتماد پر 14 اراکین اسمبلی کے دستخط ہیں۔ بلوچستان اسمبلی کے سیکریٹریٹ میں جمع کرائی جانے والی تحریک عدم اعتماد میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران صوبے میں مایوسی و بدامنی پھیلی اور بیروزگاری میں اضافہ ہوا۔اراکین اسمبلی نے تحریک عدم جمع کرانے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ وزیراعلیٰ جام کمال اہم امور مشاورت کے بنا چلارہے ہیں جس کی نشاندہی کابینہ اراکین نے بھی کی لیکن انہوں نے کوئی توجہ نہیں دی۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے پہلے ہی تحریک عدم اعتماد اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی جا چکی ہے۔

You may also like