شاہ محمود قریشی کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات، افغانستان پر موقف واضح کردیا

شاہ محمود قریشی کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات، افغانستان پر موقف واضح کردیا

By

نیو یارک: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے امریکی ہم منصب پر واضح کردیا کہ پاکستان مزید افغان مہاجرین کا متحمل نہیں ہوسکتا، افغانستان میں کسی بھی ممکنہ بحران کو روکنے کیلئے متحرک ہیں۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کی سائیڈ لائن پر شاہ محمود قریشی کی امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات ہوئی۔ پاکستانی وزیر خارجہ نے امریکی ہم منصب کو افغانستان پر پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے، ایک مستحکم اور پر امن افغانستان پورے خطے کیلئے ناگزیر ہے۔

You may also like