شمالی کوریا نے پہلی بار ایسا میزائل چلا دیا کہ امریکہ سمیت کئی ملکوں کی نیندیں اڑ گئیں

شمالی کوریا نے پہلی بار ایسا میزائل چلا دیا کہ امریکہ سمیت کئی ملکوں کی نیندیں اڑ گئیں

By

پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے ملک کے پہلے ایٹمی صلاحیت کے حامل تزویراتی کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ دی سن کے مطابق شمالی کوریا کا یہ کروز میزائل 1500کلومیٹر تک مار کر سکتا ہے۔ اس کا تجربہ کھلے سمندر میں کیا گیا اور میزائل نے اپنے ہدف کوکامیابی سے نشانہ بنایا۔ شمالی کوریا کے اس تجربے پر امریکہ، جاپان، جنوبی کوریا اور دیگر ممالک کی طرف سے شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کا یہ کروز میزائل اتنی رینج کا حامل ہے کہ خطے، بالخصوص جنوبی کوریا میں واقع امریکی اڈوں کو نشانہ بناسکتا ہے اور یہ ایٹم بم بھی لیجانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔امریکی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ”اس تجربے سے ثابت ہو گیا ہے کہ شمالی کوریا اپنے فوجی پروگرام کی ترقی جاری رکھے ہوئے ہے، جو کہ اس کے ہمسایہ ممالک اور عالمی برادری کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ ہم جاپان اور جنوبی کوریا کے تحفظ کے عزم پر کاربند ہیں۔ ہم امریکی شہریوں کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔“

You may also like

%d bloggers like this: