پی ٹی آئی کے ایم این اے علی زیدی اور اکرم چیمہ کے پولنگ سٹیشنوں کے دورے ، الیکشن کمیشن نے ایکشن لے لیا

پی ٹی آئی کے ایم این اے علی زیدی اور اکرم چیمہ کے پولنگ سٹیشنوں کے دورے ، الیکشن کمیشن نے ایکشن لے لیا

By

کراچی: وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی زیدی اور محمد اکرم چیمہ نے کنٹونمنٹ بورڈ کے پولنگ سٹیشنوں کا دورہ کیا جس پر الیکشن کمیشن نے ایکشن لیتے ہوئے دونوں کو حلقے سے نکل جانے کے احکامات جاری کر دیے ۔

  علی زیدی نے علی زیدی نے نیشنل سٹیڈیم کے پاس پولنگ سٹیشن کا دورہ کیا جس پر پاکستان پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ، پیپلزپارٹی کی جانب سے خط میں کا گیا کہ پی ٹی آئی ارکان کے پولنگ سٹیشنوں کے دورے ضابطہ اخلاق کی خلاف رزی ہے ۔

الیکشن کمیشن نے خط پر الیکشن لیتے ہوئے علی زیدی کو کنٹوننٹ بورڈ کی حدود سے نکلنے کی ہدایت کر دی ۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی محمد اکرم چیمہ نے فیصل کنٹونمنٹ بورڈ کے پولنگ اسٹیشنز کا دورہ  کیا جس پر الیکشن کمیشن نے اکرم چیمہ کو حلقے سے نکلانے کیلئے پولیس کو احکامات جاری کر دیے ، الیکشن کمیشن کا ایس ایس پی ملیر ، ایس ایس پی کورنگی اور ایس ایس پی شرقی کو تحریری خط لکھا جس میں کہا گیا کہ کسی رکن اسمبلی کو پولنگ سٹیشنز کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔

واضح رہے کہ کراچی میں کنٹونمنٹ بورڈز کے 42وارڈز کے انتخابات ہو رہے ہیں ۔

You may also like

%d bloggers like this: