آر می چیف سے چینی سفیر کی ملاقات ، سی پیک سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال

آر می چیف سے چینی سفیر کی ملاقات ، سی پیک سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال

By

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی ہے جس میں سی پیک اور علاقائی سیکیورٹی کے امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق چینی سفیر نونگ رونگ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا ۔اس موقع پر آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اور چینی سفیر کی ملاقات میں باہمی دلچسپی اوردفاعی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ملاقات میں چینی سفیر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور عزم کا اظہار کیا کہ چین بطور سٹرٹیجک پارٹنر پاکستان کی مدد کرتا رہے گا۔

You may also like

%d bloggers like this: