سندھ میں لاک ڈاؤن کا نفاذ ، این سی او سی نے بڑا اعلان کردیا

سندھ میں لاک ڈاؤن کا نفاذ ، این سی او سی نے بڑا اعلان کردیا

By

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی اوسی ) نے کہاہے کہ حکومت سندھ نےکورونا کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے مدنظر 31 جولائی سے 8 اگست تک مختلف پابندیوں کانفاذکیاہے،سندھ حکومت کی جانب سے جاری کیئے جانے والے نوٹیفیکیشن میں کچھ سیکٹرز کو دی جانے والی استثنیٰ کے علاوہ وفاق کے زیر انتظام مندرجہ ذیل سیکٹرز بھی پہلے سے تعین کردہ ایس اوپیز کے مطابق کام کرتے رہیں گے۔ این اوسی کے جاری اعلامیہ کے مطابق حکومت سندھ نے کورونا کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤکے مد نظر 31 جولائی سے 8 اگست تک مختلف پابندیوں کا نفاذ کیا ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے جاری کیئے جانے والے نوٹیفیکیشن میں کچھ سیکٹرز کو دی جانے والی استثنیٰ کے علاوہ وفاق کے زیر انتظام مندرجہ ذیل سیکٹرز بھی پہلے سے تعین کردہ ایس اوپیز کے مطابق کام کرتے رہیں گے۔

فضائی آپریشن معمول کے مطابق پہلے سے وضع کردہ ایس اوپیزکے مطابق جاری رہیں گے،ریلوے 70 فیصد مسافروں کے ساتھ اپنا آپریشن جاری رکھے گی، وفاق کے زیر انتظام دفاتر میں عملے کی تعداد کو کم سے کم اور کورونا ایس اوپیز کے مطابق فرائض سر انجام دینے کی ہدایات کی گئی ہیں ۔این سی اوسی کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج اور اس سے متعلقہ سروسز معمول کے مطابق کام جاری رکھیں گی ۔

You may also like

%d bloggers like this: