جرمنی میں سیلاب نے تباہی مچا دی ، 60 سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی اطلاعات

جرمنی میں سیلاب نے تباہی مچا دی ، 60 سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی اطلاعات

By

برلن: جرمنی میں سیلاب نے ملک کے مغربی حصوں میں تباہی مچا دی ، اب تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سیلاب سے 60 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں  جبکہ درجنوں لا پتہ ہیں ۔

جرمنی میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے باعث ملک کے مغربی حصے میں تباہی مچ گئی ، گھر اور گاڑیاں تباہ ہو گئیں جبکہ متعدد علاقے زیر آب آگئے ،  بارشوں اور سیلاب سے بجلی اور ٹرانسپورٹ کا نظام بری طرح متاثر ہو کر رہ گیا، متعدد علاقوں میں ٹرین سروس معطل ہو گئی ۔

طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث شاہرات تباہ ہو گئیں، گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں، مکانات مسمار ہو گئے  متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔

You may also like