پاکستان میں سونے کی قیمت بڑھ گئی

پاکستان میں سونے کی قیمت بڑھ گئی

By

کراچی: پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کے روز فی تولہ سونے کی قیمت 50 روپے کے معمولی اضافے سے ایک لاکھ آٹھ ہزار 900 روپے ہوگئی۔ دس گرام سونا 43 روپے مہنگا ہو کر 93 ہزار 364 روپے کا ہوگیا ہے۔ دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قدر نو ڈالر اضافے سے 1817 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

You may also like