افغان فورسز نے طالبان سے اہم علاقے کا قبضہ واپس لے لیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

افغان فورسز نے طالبان سے اہم علاقے کا قبضہ واپس لے لیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

By

کابل: افغان وزارت دفاع کی جانب سے دعویٰ کیا گیاہے کہ سرکاری فورسز نے مغربی صوبے کے دارالحکومت کا قبضہ دوبارہ حاصل کر لیا ہے جس پر طالبان نے ایک دن قبل قبضہ کرلیا تھا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق افغان وزارت دفاع کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ وسط ایشیائی ملک ترکمانستان کی سرحد کے قریب واقع صوبہ بادغیس کے صدر مقام قلعہ نون کے کنارے پر لڑائی جاری ہے۔

دو روز قبل طالبان نے پولیس ہیڈ کوارٹر سمیت شہر میں اہم سرکاری عمارتوں پر قبضہ کرلیا تھا ، افغان وزارت دفاع کے ترجمان فواد امان نے بتایا کہ شہر مکمل طور پر حکومت کے قبضے میں ہے اور مضافات میں طالبان کے خلاف جنگ جاری ہے ،قلعہ نواب کے کنارے 69طالبان ہلاک کئے جا چکے ہیں ، انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ حکومتی دستوں نے طالبان کے اسلحہ اور گولہ بارود کی ایک بڑی مقدار پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔صوبہ بادغیس کا باقی حصہ طالبان کے قبضے میں ہے۔

You may also like