افغانستان کا کالعدم ٹی ٹی پی کی افغانستان میں سرگرمیوں کا الزام ، پاکستان نے واضح جواب دے دیا

افغانستان کا کالعدم ٹی ٹی پی کی افغانستان میں سرگرمیوں کا الزام ، پاکستان نے واضح جواب دے دیا

By

اسلام آباد: پاکستان نے افغانستان کا کالعدم ٹی ٹی پی کی افغانستان میں سرگرمیوں پر بیان مسترد کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغان بیان بازی زمینی حقائق ، اقوام متحدہ کی رپورٹوں کے بر عکس ہے ، اقوام متحدہ رپورٹس کے مطابق افغان سر زمین پر ٹی ٹی پی کے پانچ ہزار دہشتگرد موجود ہیں ۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں میں ٹی ٹی پی نے پاکستان میں کئی دہشتگرد حملے کئے ، اقوام متحدہ مانیٹرنگ ٹیم کی بارہویں رپورٹ نے ٹی ٹی پی کے پاکستان مخالف مخصوص مقاصد تسلیم کئے ،ٹی ٹی پی کے منقسم دھڑوں کا دوبارہ اتحاد دشمن انٹیلی جنس ایجنسیوں کا کام ہے ، پاکستان کے خلاف سرحد پار سے حملے ہماری سلامتی اور استحکام کیلئے خطرہ ہیں ، پاکستان کا ہر قسم کی دہشتگردی بلا تفریق کارروائی کا عزم غیر متزلزل ہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے سلامتی کیلئے دہشتگردی جیسے امور سے نمٹنے کیلئے ہمیشہ موثر اقدامات پر زور دیا ، پاکستان بین الافغان امن عمل کی کامیابی کیلئے مخلصانہ کاوشیں کر رہا ہے ، امید ہے افغانتان میں دیر پا امن و استحکام کی خاطر افغان موقع سے فائدہ اٹھائیں گے ۔

You may also like

%d bloggers like this: