’ہاں!عورتوں کا مختصر لباس جنسی ہیجان کا باعث بنتا ہے‘نواز شریف کے قریبی ترین ساتھی نےوزیراعظم عمران خان کے بیان کی حمایت کردی

’ہاں!عورتوں کا مختصر لباس جنسی ہیجان کا باعث بنتا ہے‘نواز شریف کے قریبی ترین ساتھی نےوزیراعظم عمران خان کے بیان کی حمایت کردی

By

لاہور: مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ اور مسلم لیگ ن کےسینیٹر پروفیسر ساجد میر نے و زیر اعظم عمران خان کی طرف سے عورتوں کے مختصر لباس کوجنسی ہیجان کا سبب قراردینے کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے درست نشاندہی کی ہے،معاشرے میں جنسی بے راہ روی کے اسباب میں لباس بہرحال ایک اہم فیکٹر ہے، یہی وجہ ہے کہ قرآن وسنت میں عورتوں کے پہناوے کی اخلاقیات بیان کی گئی ہیں ۔

مرکز راوی روڈ سے جاری ایک بیان میں سینیٹر پروفیسر ساجد میر کا کہنا تھا کہ بیڈ گورنس اور دیگر ناکامیاں اپنی جگہ پرلیکن ہم وزیراعظم کےاس بیان کی مکمل تائید کرتےہیں کہ اُنہوں نےمعاشرے میں جنسی بےراہ روی کے واقعات کےاسباب میں ہیجان خیز لباس کودیگراسباب کی طرح ایک سبب قراردیاہے۔

You may also like

%d bloggers like this: