سونے کی قیمت میں بڑی کمی

سونے کی قیمت میں بڑی کمی

By

کراچی: تین روز کے مسلسل اضافے کے بعد کاروباری ہفتے کے چوتھے روز (جمعرات کو) فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کی کمی ہوگئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی قیمت 800 روپے کی کمی سے ایک لاکھ نو ہزار 300 روپے ہوگئی۔ دس گرام سونا 680 روپے کی کمی سے 93 ہزار 707 روپے کا ہوگیا ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر دو ڈالر کی کمی کے ساتھ 1783 ڈالر فی اونس ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سونا 800 روپے مہنگا ہوا تھا جس کے باعث رواں ہفتے فی تولہ سونے کی قدر مجموعی طور پر 2800 روپے بڑھ گئی تھی تاہم اب یہ کم ہو کر دو ہزار روپے پر آگئی ہے۔

You may also like

%d bloggers like this: