اسلام قبول کرکے ایک ہزار ہندوؤں کو مسلمان کرنے والے عالم دین کو انسداد دہشتگردی سکواڈ نے گرفتار کرلیا

اسلام قبول کرکے ایک ہزار ہندوؤں کو مسلمان کرنے والے عالم دین کو انسداد دہشتگردی سکواڈ نے گرفتار کرلیا

By

لکھنؤ: بھارتی ریاست اتر پردیش میں انسدادِ دہشتگردی سکواڈ (اے ٹی ایس) نے ایک ہزار ہندوؤں کو اسلام قبول کرانے والے دو علماء کو گرفتار کرلیا۔ ان میں سے ایک عالمِ دین پہلے ہندو تھے لیکن انہوں نے اپنا مذہب چھوڑ کر اسلام قبول کیا تھا۔

اے ٹی ایس نے اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ سے مولانا جہانگیر اور عمر گوتم کو گرفتار کیا ہے۔ عمر گوتم  ہندو گھرانے میں پیدا ہوئے تھے تاہم انہوں نے اسلام قبول کرکے ایک ہزار ہندوؤں کو مسلمان کیا۔

اے ٹی ایس نے الزام عائد کیا ہے کہ دونوں علما لالچ اور خوف سے ہندوؤں کا مذہب تبدیل کرا رہے تھے۔ اس کے علاوہ یہ موٹیوشنل تقریریں کرکے بھی لوگوں کو اسلام کی دعوت دے رہے تھے۔

You may also like

%d bloggers like this: