کراچی میں فٹ بال میچ کھیلتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے کھلاڑی چل بسا

کراچی میں فٹ بال میچ کھیلتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے کھلاڑی چل بسا

By

 کراچی: فٹ بال میچ کے دوران کھلاڑی انتقال کرگیا۔22سالہ عثمان علی ولد انور علی کو دوران میچ دل کا دورہ پڑا۔ عثمان علی ولد انور علی ینگ رشیدآباد فٹبال بال کلب کا کھلاڑی تھا۔ لیاری کے علاقے گبول پارک میں دوران میچ اس کی طبیعت خراب ہوئی۔عثمان علی کو فوری طور پر قریبی ہسپتال لے جایا گیا، لیکن دوران علاج وہ چل بسا ۔ عثمان علی سندھ پولیس میں کانسٹیبل تھا، مرحوم کی بلدیہ ٹاﺅن کے علاقے عابد آباد کے قبرستان میں تدفین کردی گئی۔عثمان علی نے سوگواران میں دو معصوم بچیاں اور بیوہ چھوڑی ہیں۔

You may also like

%d bloggers like this: