طالب علم سے بدفعلی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مدرسہ انتظامیہ نے بزرگ عالمِ دین کے خلاف ایسا ایکشن لے لیا کہ آپ کو بھی حیرت ہوگی

طالب علم سے بدفعلی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مدرسہ انتظامیہ نے بزرگ عالمِ دین کے خلاف ایسا ایکشن لے لیا کہ آپ کو بھی حیرت ہوگی

By

لاہور: اپنے طالب علم کے ساتھ لواطت کرنے والے بزرگ عالمِ دین کو مدرسہ سے نکال دیا گیا۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے مذہبی و سیاسی رہنما کی اپنے طالب علم کے ساتھ بدفعلی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مدرسہ انتظامیہ نے ان کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے انہیں مدرسہ سے نکال دیا ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مدرسہ انتظامیہ کا ایک خط سامنے آیا ہے جس پر 3 جون 2021 کی تاریخ درج ہے۔ اس خط میں بدفعلی کی ویڈیو اور اہلِ محلہ کے احتجاج کا ذکر کرتے ہوئے بزرگ عالمِ دین کو مدرسہ سے نکالنے اور ان کے قول و فعل سے برات کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہاں یہ بھی واضح رہے کہ مدرسہ انتظامیہ نے ملزم کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کی بلکہ انہیں اپنا سامان اٹھا کر مدرسہ سے نکل جانے کا حکم دیا ہے۔

You may also like

%d bloggers like this: