ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کیوں ہو رہی ہے? وجہ سامنے آگئی

ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کیوں ہو رہی ہے? وجہ سامنے آگئی

By

اسلام آباد: ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کی بنیادی وجہ پاور سیکٹر کو آر ایل این جی سپلائی میں کمی ہے۔ بجلی کی مجموعی کمی 6500 میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے،اس حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پاور تابش گوہر نے سوالات کے جواب نہیں دیئے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق ملک میں 29 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کے باوجود بجلی کی کمی 6500 میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے، جس کی بنیادی وجہ پاور ہاوسز کو آر ایل این جی کی کم فراہمی ہے جس کے نتیجے میں اندرون سندھ، بلوچستان اور خیبر پختون خوا میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 20 گھنٹے تک پہنچ چکا ہے۔ اعلیٰ حکام نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ گزشتہ چھ روز میں تربیلا ڈیم میں ٹربائنز کی مرمت کی وجہ سے بھی 3300میگاواٹ کم بجلی پیدا ہوئی جس کی وجہ سے جنوبی پنجاب بالخصوص ڈی آئی خان میں بھی شدید لوڈشیڈنگ ہوئی جبکہ حکومت نے بھی اپنے پرانے جینکوز بند کردیئے اور صرف 747 گڈو اور 450 میگاواٹ کے دیگر پاور پلانٹ چلائے جس سے بھی صورت حال خراب ہوئی۔ حکومت 1500 میگاواٹ بجلی کے خسارے کو تسلیم کررہی ہے۔ اگر اسے 5500 میگاواٹ کی آمدنی کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ کے ساتھ ملایا جائے تو بجلی کا مجموعی خسارہ 6500 میگاواٹ ہوجائے گا۔

You may also like

%d bloggers like this: