اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کی تعیناتی سے متعلق بڑا حکم جاری کر دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کی تعیناتی سے متعلق بڑا حکم جاری کر دیا

By

اسلام آباد: ایچ ای سی ترمیمی آرڈیننس کے خلاف درخواست میں بڑی پیش رفت ہوگئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکومت کو چیئرپرسن ہائر ایجوکیشن کمیشن کی تعیناتی سے روکتے ہوئے ہدایت کی کہ حکومت آئندہ سماعت آٹھ جون تک چیئرپرسن ایچ ای سی کی تعیناتی نا کرے۔

ہائی کورٹ میں ایچ ای سی ترمیمی آرڈیننس کے خلاف اور طارق بنوری کو بطور چیئرمین ایچ ای سی بحال کرنے کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی۔  ہائی کورٹ نے سیکریٹری کابینہ ڈویژن،سیکریٹری قانون،سیکریٹری تعلیم، ایچ ای سی اور سابق چیئرمین طارق بنوری کو نوٹس جاری کردیے۔

You may also like

%d bloggers like this: