امتحانات 10 جولائی کے بعد، کن مضامین کے پرچے لیے جائیں گے؟ شفقت محمود نے اعلان کردیا

امتحانات 10 جولائی کے بعد، کن مضامین کے پرچے لیے جائیں گے؟ شفقت محمود نے اعلان کردیا

By

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات 10 جولائی کے بعد لیے جائیں گے۔ طلبہ کے امتحان صرف اختیاری مضامین کے لیے جائیں گے۔

بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ اجلاس میں تمام فیصلے متفقہ طور پر کیے گئے ہیں۔ فیصلہ ہوا ہے کہ امتحانات 24 جون کی بجائے 10 جولائی کے بعد لیے جائیں گے۔ پہلے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ہوں گے اور اس کے بعد میٹرک کے پیپر لیے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ نویں اور دسویں جماعت کے اختیاری مضامین اور ریاضی کے پیپر لیے جائیں گے جب کہ گیارہویں اور بارہویں کلاس کے صرف اختیاری مضامین کا امتحان لیا جائے گا۔شفقت محمود کے مطابق تعلیمی بورڈز کو ہدایت کی گئی ہے کہ پرچوں کے درمیان وقفہ زیادہ رکھا جائے تاکہ بچوں کو تیاری کا موقع مل سکے۔

انہوں نے واضح کیا کہ امتحانات لینے کے فیصلے پر کسی قسم کی نظر ثانی نہیں ہوگی ۔ بچے تیاری کریں۔ طلبہ کے جائز مطالبات پر ہم نے کافی نرمی کی ہے یہ بچوں کے مستقبل اور تعلیم کا فیصلہ ہے۔

You may also like

%d bloggers like this: