وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے 1

وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے

By

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کے آفیشل اکاؤنٹ سے صحافی کے وی لاگ کو ری ٹویٹ کرنے پر وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے چیف الیکشن کمشنر سے وضاحت مانگی ہے،صحافی کے وی لاگ میں  الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کو تنقید کانشانہ بنایا گیا  تھا۔

فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے اور یہ ادارہ آئین کے باہر کچھ نہیں کرسکتا۔ ہر انتخابات کے بعد دھاندلی کا شور مچ جاتا ہے۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملے کو ابھی پارلیمنٹ میں جانا ہے۔ اس حوالے سے پہلے ہی الیکشن کمیشن کیسے فراڈ کہہ سکتا ہے۔ الیکشن کمیشن کو دیکھنا چاہیے کہ ان کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے کیسا مواد شیئر کیا گیا، چیف الیکشن کمشنر کو خود آکر اس معاملے کی وضاحت دینی چاہیے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے سنئیر صحافی طلعت حسین کے وی لاگ کو ری ٹویٹ کیا گیا تھا۔

You may also like

%d bloggers like this: