آن لائن کاروبار کے نام پر لوٹنے والا ملزم گرفتار

آن لائن کاروبار کے نام پر لوٹنے والا ملزم گرفتار

By

پشاور: قومی احتساب بیورو(نیب) نے کارروائی کرتے ہوئے آٓن لائن کاروبار کے نام پر کروڑوں روپے لوٹنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان نیب خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ وسیم نامی ملزم کا تعلق پبی نوشہرہ سے ہے ملزم نے آن لائن کمپنی کے ذریعے 500ملین روپے لوٹے ہیں۔اب تک نیب کو 700 سے زائد شکایات موصول ہو چکی ہیں۔

نیب ترجمان نے بتایا کہ ملزم کو گرفتاری کے بعد عدالت پیش کیا گیاجس کے بعد احتساب عدالت نے ملزم کو 8 دن کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ہے۔

You may also like

%d bloggers like this: