پی ایس 70میں ضمنی انتخاب ،پہلا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ آگیا

پی ایس 70میں ضمنی انتخاب ،پہلا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ آگیا

By

بدین: سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 70 ماتلی میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ مکمل ہونے کے بعد گنتی کا عمل جاری ہے، مختلف پولنگ سٹیشنز کے نتائج بھی آنے لگے ہیں۔

بدین کے حلقہ پی ایس 70 ماتلی کے 10 پولنگ اسٹیشنزکے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار حاجی محمد ہالیپوٹو 2 ہزار 442 ووٹ لے کر آگے جبکہ جے یو آئی کے امیدوار مولانا گل حسن 307 ووٹ کے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

اس حلقے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار حاجی محمد ڈاڈا ہالیپوٹو، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے امیدوار شاہد ورک اور جمعیت علمائے اسلام ف کے امیدوار مولانا گل حسن کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔یہ نشست پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی بشیر احمد ہالیپوٹو کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی ، ان کے بھانجے محمد ہالیپوٹو پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں ان کا جے یو آئی کے گل حسن سے سخت مقابلہ متوقع ہے۔ 

You may also like

%d bloggers like this: