حافظ حسین احمد ایک بار پھر مولانا فضل الرحمان کے خلاف کھل کر بول پڑے ، سنگین الزام عائد کردیا 1

حافظ حسین احمد ایک بار پھر مولانا فضل الرحمان کے خلاف کھل کر بول پڑے ، سنگین الزام عائد کردیا

By

کوئٹہ: جمعیت علماءاسلام(جے یو آئی) پاکستان کے سینئر رہنما اور ممتاز پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی موروثی سیاست نے جے یو آئی جیسی نظریاتی پارٹی کو بھی بند گلی میں پہنچا دیا ہے،جے یو آئی کے انٹراپارٹی انتخابات میں خیانت اور دھاندلی کے ذریعہ اپنے خاندان کو آگے لانے کی کوششوں کے خلاف مزاحمت کا آغاز ہو چکا  ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد نے کہا کہ پورے ملک میں غیر جانبدارانہ انتخابات کے لیے احتجاج اور دھرنے کا ڈرامہ رچایا جارہا ہے لیکن اپنی اپنی جماعتوں کے انٹراپارٹی منصفانہ انتخابات کی کسی کو توفیق نہیں ہوتی۔ حافظ حسین احمد نے کہا کہ قلات اور مستونگ کے ضمنی انتخابات اس لیے ابھی تک منعقد نہ ہوسکے کیوںکہ کچھ مرکزی رہنما قبل از مرگ وارثوں کو تخت نشین دیکھنا چاہتے ہیں ،اس لیے مرکزی چراغ تلے رسیدہ اندھیرا ہے۔

You may also like

%d bloggers like this: