قومی اسمبلی کے 33 ویں اجلاس کے انتظامات مکمل ، اراکین اسمبلی پر بڑی پابندی عائد کردی گئی 1

قومی اسمبلی کے 33 ویں اجلاس کے انتظامات مکمل ، اراکین اسمبلی پر بڑی پابندی عائد کردی گئی

By

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا 33 ویں اجلاس سوموار کے روز (کل) سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو رہاہے ۔اجلاس کے دوران سیکیورٹی اور کوویڈ سے متعلق حفاظتی انتظامات مکمل کیے گئے ہیں۔اجلاس میں مہمانوں کے داخلہ پر پابندی ہو گی، ممبران قومی اسمبلی سے مہمانوں کو ساتھ نہ لانے کی درخواست کی گئی ہے۔ممبران کی اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ لاجز سے شٹل سروس چلائی جائے گی،ممبران اسمبلی اور میڈیا کے نمائندوں سے کوویڈ سے متعلق ایس او پیز پرمکمل عمل درآمد کی درخواست کی گئی ہے ۔میڈیا سے تعلق رکھنے والے پارلیمانی رپورٹرز پہلے سے جاری کردہ سیکیورٹی پاسسز کے ذریعے اجلاس میں شرکت کر سکیں گے۔

You may also like

%d bloggers like this: