وزیرستا ن میں غیر سرکاری کمیٹی کی طرف سے عید کا اعلان کرنیوالے مقامی علماءاور شہادتیں دینے والوں کیخلاف مقدمہ درج 1

وزیرستا ن میں غیر سرکاری کمیٹی کی طرف سے عید کا اعلان کرنیوالے مقامی علماءاور شہادتیں دینے والوں کیخلاف مقدمہ درج

By

پشاور: خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں مقامی غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے عید کی رویت کا دعویٰ اورآج (بروز بدھ) عید کا اعلان کرنے پر مقامی علماءاور شہادتیں دینے والوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

 24نیوز کے مطابق آج عید کا اعلان کرنے والے ان مذہبی رہنماﺅں کے خلاف احترام رمضان آرڈر، لاﺅڈ سپیکر ایکٹ کی دفعہ 511اور مینٹیننس آف پبلک آرڈر کی دفعہ 148اور 149کے تحت دو الگ الگ مقدمات درج کیے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق وزیرستان کی تحصیل میر علی کے گاﺅں حیدرخیل کے ویدون مسجد کے مقامی غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہیں عید الفطر کا چاند نظر آنے کی 7شہادتیں موصول ہوئی ہیں، جس پر کمیٹی کی طرف سے آج عید کا اعلان کر دیا گیا۔

 دوسری طرف میران شاہ میں بھی ایک مقامی مسجد کے خطیب نے عید کا اعلان کیا تھا۔ پولیس نے عید کا اعلان کرنے والے حیدرخیل مسجد کے مولوی رافع اللہ اور میران شاہ مسجد کے خطیب قاری محمد رومان اور شہادتیں دینے والے 7ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔ 

You may also like

%d bloggers like this: