دنیا اسرائیل کو انسانیت کیخلاف گھناؤنے جرائم کی اجازت کیسے دے سکتی ہے ، مریم نواز

دنیا اسرائیل کو انسانیت کیخلاف گھناؤنے جرائم کی اجازت کیسے دے سکتی ہے ، مریم نواز

By

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اسرائیل کی بربریت سے متعلق کہا کہ اسرائیل کو انسانیت کے خلاف گھناؤنے جرائم کی اجازت کیسے دی جا سکتی ہے ؟ میں فلسطین کیساتھ کھڑی ہوں ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مریم نواز نے کہا کہ میں اقوام متحدہ سمیت دنیا کی تمام قوموں سے مطالبہ کرتی ہوں کہ اسرائیل کو اس کے ظلم و ستم سے باز کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک انسانی المیہ ہے ۔

واضح رہے کہ صہیونی فورسز کی جانب سے فلسطین کے مختلف شہروں میں فضائی حملے کئے گئے ، اطلاعات کے مطابق ان حملوں میں اب تک  بچوں سمیت 21 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں ۔

You may also like

%d bloggers like this: