”ہمار ا گھر توڑنے آ رہے تھے ، ان کو بتا دینا چاہتی ہوں کہ گھر سب کے ہوتے ہیں لیکن ۔۔“مریم نواز نے دبے لفظوں میں ’ دھمکی ‘ دیدی 1

”ہمار ا گھر توڑنے آ رہے تھے ، ان کو بتا دینا چاہتی ہوں کہ گھر سب کے ہوتے ہیں لیکن ۔۔“مریم نواز نے دبے لفظوں میں ’ دھمکی ‘ دیدی

By

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازشریف نے کہاہے کہ ہمارا گھر توڑنے آرہے ہو ، ہم سے پوچھا ، ہمیں بلایا، کوئی نوٹس بھیجا ، ہم سے پوچھا کہ کیا صورتحال ہے کاغذات دکھائیں ، ان کو پتا ہے کہ ہمارے کاغذات پورے ہیں ، میں ان کو ایک بات بتا دینا چاہتی ہوں کہ گھر سب کے ہوتے ہیں لیکن وقت کسی کا نہیں ہوتا ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نوازشریف کا کہناتھا کہ جب 30 سے 35 سال پہلے میرے دادا اور دادی نے یہ زمین خریدی ، اس کی خریداری کے دستاویزات میں کوئی خلاف ورزی نہیں ملی تو جس سے یہ زمین خریدی گئی ان کا نام وحید بیگم ہے ، ان کے کاغذات کھول کر بیٹھ گئے اور کہنے لگے کہ ان کے کاغذات میں کچھ غائب ہے ، اب وہ غائب تھی یاپھر انہوں نے خودغائب کیا ہے ، آپ خود جانتے ہیں کہ یہ حکومت کس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کرتی ہیں ، راتوں رات جس طرح انہوں نے ریونیو افسروں کو بٹھاکر زمین کے سٹیٹس کو تبدیل کرایا اور حکومت پنجاب کے نام ٹرانفسر کروایا ، جس پر ہمیں اب اس کا سٹے مل گیاہے۔

You may also like

%d bloggers like this: