امریکی خاتون اوّل نے دوران پرواز صحافیوں کو ’بیوقوف‘ بنا کر اپریل فول منالیا 1

امریکی خاتون اوّل نے دوران پرواز صحافیوں کو ’بیوقوف‘ بنا کر اپریل فول منالیا

By

کیلی فورنیا: کیلی فورنیا سے واشنگٹن آنے والی پرواز میں امریکی صدر جوبائیڈن کی اہلیہ نے طیارے میں ساتھ سفر کرنے والے صحافیوں سے چھوٹا سا مذاق کر کے ’’اپریل فول ڈے‘‘ منایا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کی اہلیہ جل بائیڈن اپنی کتاب میں اس بات کا تذکرہ کرچکی ہیں کہ وہ لوگوں سے پرینک (مذاق) کرکے لطف اندوز ہوتی ہیں اور دوسروں کو بھی ہنسنے کا موقع دیکر خوشی محسوس کرتی ہیں۔شاید صحافیوں نے امریکی خاتون اوّل کی کتاب نہیں پڑھی تھی اور نہ انہیں یہ یاد رہا کہ  یکم اپریل کو عالمی سطح پر اپریل فول منایا جاتا ہے اسی لیے وہ بڑی آسانی سے جل بائیڈن کے پرینک کا شکار بن گئے۔

You may also like