پی ایس 70 ضمنی انتخاب ‘ الیکشن کمیشن نے افسران کے تقررو تبادلوں پر پابندی عائدکردی 1

پی ایس 70 ضمنی انتخاب ‘ الیکشن کمیشن نے افسران کے تقررو تبادلوں پر پابندی عائدکردی

By

بدین: پی ایس 70 بدین میں ضمنی الیکشن کامعاملہ ، الیکشن کمیشن نے بدین میں افسران کے تقررو تبادلوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق بدین کے صوبائی حلقہ پی ایس 70میں 20مئی کو ضمنی انتخاب شیڈول ہے جس کے باعث الیکشن کمیشن نے وفاقی،صوبائی یابلدیاتی اداروں کی حلقے میں نئی ترقیاتی سکمیوں پربھی پابندی عائد کردی ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس 70 بدین کی نشست پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی بشیر احمد ہالیپوٹو کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔

You may also like