وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کی چھوٹے بچے سے گاڑی چلوانے کی ویڈیو سامنے آگئی 1

وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کی چھوٹے بچے سے گاڑی چلوانے کی ویڈیو سامنے آگئی

By

اسلام آباد: سوشل میڈیا پر وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور کی جانب سے چھوٹے بچے سے گاڑی چلوانے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علی امین گنڈا پور چھوٹے بچے کو ڈرائیونگ سیٹ پر بٹھا کر خود برابر والی سیٹ پر بیٹھے ہیں اور بچے سے گاڑی چلوا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر اس غیر قانونی حرکت کے دوران بچے کی ویڈیو بھی بناتے رہے۔ یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ بچے سے علی امین گنڈا پور کا کیا رشتہ ہے تاہم سوشل میڈیا پر انہیں کڑی تنقید کا سامنا ہے۔

You may also like