پنجاب حکومت کا نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ 1

پنجاب حکومت کا نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ

By

لاہور: پنجاب حکومت نے نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر پابندی برقرار رکھنے اور اسلحہ لائسنس کی وراثت، بور اور گولیوں کی تعداد میں تبدیلی کا اختیار ڈپٹی کمشنر کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق صوبائی حکومت نے  خاص اداروں اورخاص افراد کو اسلحہ لائسنس کے اجراکے لیے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی ہے جس میں ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، ایڈیشنل آئی جی آپریشن اوراسپیشل برانچ کے نمائندے شامل ہیں، ذرائع کا کہنا ہےکہ 31 دسمبر 2020 تک اسلحہ لائسنس کی تجدید نہ کرانے والے تمام اسلحہ لائسنس منسوخ ہوچکے ہیں۔

You may also like

%d bloggers like this: