مریم نواز کا چیئرمین سینیٹ الیکشن میں لیگی ارکان کو فون کالز کا دعویٰ لیکن نامزد امیدوار یوسف رضا گیلانی نے ایسا دعویٰ کردیا کہ مریم بھی حیران رہ جائیں

مریم نواز کا چیئرمین سینیٹ الیکشن میں لیگی ارکان کو فون کالز کا دعویٰ لیکن نامزد امیدوار یوسف رضا گیلانی نے ایسا دعویٰ کردیا کہ مریم بھی حیران رہ جائیں

By

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم و پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے چیئرمین سینیٹ کیلئے نامزد امیدوار یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ابھی تک نیوٹرل ہے۔

ایک صحافی نے یوسف رضا  گیلانی سے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں اسٹیبلشمنٹ کے نیوٹرل ہونے کے حوالے سے سوال پوچھا تو پی ڈی ایم  امیدوار نے کہا کہ ’وہ آج تک تو نیوٹرل نظر آرہے ہیں۔‘

ایک صحافی نے سوال پوچھا کہ مریم نواز کہتی ہیں کہ ان کے ارکان کو کالز آنا شروع ہوگئی ہیں، کیا آپ کے علم میں ایسی کوئی بات ہے؟ اس پر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ابھی تک تو ان کے علم میں کالز کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہے ، ابھی تک تو نیوٹرل ہیں اور انہیں امید ہے کہ وہ جیت جائیں گے۔

You may also like

%d bloggers like this: