کتنے ارکان وزیر اعظم کو اعتماد کا ووٹ دیں گے؟ فواد چوہدری نے اندر کی بات بتادی

کتنے ارکان وزیر اعظم کو اعتماد کا ووٹ دیں گے؟ فواد چوہدری نے اندر کی بات بتادی

By

اسلام آباد: وفاقی وزیر  برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کل اعتماد کے ووٹ کے موقع پر حکومتی اتحاد کے 179 ووٹ وزیر اعظم عمران خان کو ملیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کا  انتہائی دلیرانہ فیصلہ کیا ہے، اپوزیشن کو یہ امید نہیں تھی کہ وزیر اعظم اتنا بولڈ قدم اٹھائیں گے۔ کل ہمارے 179 لوگ وزیر اعظم عمران خان کو اعتماد کا ووٹ ڈالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں پانی کی طرح پیسے کا استعمال کیا گیا جس کی وجہ سے آج ہر ووٹر شرمندہ ہے، اجلاس میں مشورہ دیا کہ اگر اسی طرح چلنا ہے تو پھر سینیٹ کا الیکشن کرانے سے بہتر ہے کہ بولی کرالی جایا کرے ، کل سے پاکستان کی سیاست کا ایک نیا باب شروع ہوگا۔

فواد چوہدری کے مطابق جلاس میں گرینڈ ڈیمو کریٹک  الائنس کے تمام ارکان موجود تھے، وزیر اعظم نے اپنے اتحادیوں کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے ہر موقع پر حکومت کا ساتھ دیا ہے۔

You may also like