’عمران خان کھوتے کو بھی کھڑا کرتے تو ووٹ دیتے‘ حلیم عادل شیخ نے واضح کردیا 1

’عمران خان کھوتے کو بھی کھڑا کرتے تو ووٹ دیتے‘ حلیم عادل شیخ نے واضح کردیا

By

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ عمران خان کسی کھوتے کو بھی ٹکٹ دیتے تو ہم اس کو بھی ووٹ دیتے۔

سندھ اسمبلی  میں سینیٹ الیکشن کیلئے ووٹ ڈالنے آنے والے حلیم عادل شیخ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اسمبلی تاخیر سے پہنچنے میں وزیر اعلیٰ، آئی جی اور ایڈیشنل آئی جی ذمے دار ہیں۔ سندھ میں کل سے وڈیوز لیک ہوئیں، ایم پی ایز کو ادھر ادھر کیا گیا، عمران خان کسی کھوتے کو بھی ٹکٹ دیتے تو ہم اس کو بھی ووٹ دیتے۔

حلیم عادل شیخ بکتر بند گاڑی خراب ہونے کی وجہ سے تاخیر کے ساتھ ہسپتال سے اسمبلی پہنچے تھے۔ بکتر بند گاڑی نہ آنے پر اپوزیشن لیڈر نے پولیس اہلکاروں سے تکرار کرتے ہوئے کہا تھا ’بکتر بند گاڑی نہیں آئی تو کوئی مسئلہ نہیں، مجھے پولیس موبائل یا میری ذاتی گاڑی میں لے چلیں، گدھا گاڑی یا رکشے میں لے جائیں، میں پیدل جانے کو بھی تیار ہوں لیکن مجھے بروقت سندھ اسمبلی پہنچائیں کیونکہ پہلا ووٹ میں نے کاسٹ کرنا ہے۔‘

You may also like

%d bloggers like this: