امید ہے سینیٹ الیکشن میں یوسف رضاگیلانی جیتیں گے، حمزہ شہباز 1

امید ہے سینیٹ الیکشن میں یوسف رضاگیلانی جیتیں گے، حمزہ شہباز

By

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما اوراپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کاکہناہے کہ یوسف رضاگیلانی پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوارہیں ،یوسف رضاگیلانی کامیاب ہوں گے،

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہاکہ ہر صوبے سے آوازیں آرہی ہیں ٹکٹیں صحیح نہیں بانٹی گئیں ،اس ماحول میں حکومت میں بیٹھی جماعت کو اپنی فکر ہے،ان کہناتھا کہ ن لےگ نے یوسف رضاگیلانی کیلئے کاوشیں تیز کردی ہیں ،امید ہے انشااللہ یوسف رضاگیلانی جیتیں گے۔

حمزہ شہباز نے کہاکہ سینیٹ الیکشن پر صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ میں فائل کیاگیا،صدارتی ریفرنس حکومت کی بوکھلاہٹ ہے،عوام کوکہاگیا تھا 50 لاکھ گھر بنے گے اورایک کروڑ نوکریاں ملیں گی،عوام سے کئے گئے وعدے تو حکومت نے ہوا میں اڑا دیئے ،ان کاکہناتھاکہ فارن فنڈنگ کیس میں 6 سال سے کوئی پیشرفت نہیں ہورہی،یہ کیون بلین ٹری سونامی سے آنکھیںچھپاتے ہیں،لوگوںکیلئے دو وقت کی روٹی پوری کرنا مشکل ہے ۔

You may also like

%d bloggers like this: