حسن علی کو سابق باؤلنگ کوچ اظہر محمود کی یاد ستانے لگی مگر کیوں؟ 1

حسن علی کو سابق باؤلنگ کوچ اظہر محمود کی یاد ستانے لگی مگر کیوں؟

By

راولپنڈی: جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے حسن علی کو قومی ٹیم کے سابق باﺅلنگ کوچ اظہر محمود کی یاد ستانے لگی ہے جس کا کہنا ہے کہ انہوں نے میری باﺅلنگ میں نکھار لانے کیلئے بہت مدد کی۔ 

تفصیلات کے مطابق حسن علی نے کہا کہ سابق باﺅلنگ کوچ اظہر محمود نے میری باﺅلنگ میں نکھار لانے کیلئے بڑی معاونت کی اور مجھے ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا مگر بدقسمتی سے وہ ہمارے ساتھ نہیں لیکن میں بھرپور سپورٹ پر ان کا بے حد شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کی کنڈیشنز کا فائدہ اٹھانے کیلئے تمام حربے استعمال کئے، پیس،ریورس سوئنگ اور لائن و لینتھ کا بہتر استعمال کرنے کی بدولت پانچ شکار کرنے میں کامیاب ہوا، اس پچ پر بیٹسمینوں کیلئے رنز بنانا مشکل ہے، اچھی باﺅلنگ کرنے والے پیسرز اور سپنرز دونوں کو مدد مل رہی ہے۔ 

طویل عرصے بعد طویل فارمیٹ میں کم بیک کرنے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ میں ٹیسٹ کرکٹ کو سب سے زیادہ پسند کرتا ہوں، 17 ماہ کرکٹ سے دور رہا لیکن محنت اور امید کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا، فٹنس کو اس قابل کیا کہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں تسلسل کے ساتھ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب رہا، اس کے بعد میں کسی بھی فارمیٹ میں واپسی کیلئے تیار تھا، خوشی کی بات ہے کہ سلیکٹرز نے ٹیسٹ میں موقع دیا اور میں ان کی توقعات پر پورا اترنے میں کامیاب رہا۔

You may also like

%d bloggers like this: