دنیا بھر میں پاکستان کے سفارتخانوں نے مینوئل ویزوں کا اجرا بند کردیا، اب کیسے جاری ہوں گے؟ 1

دنیا بھر میں پاکستان کے سفارتخانوں نے مینوئل ویزوں کا اجرا بند کردیا، اب کیسے جاری ہوں گے؟

By

اسلام آباد : دنیا بھر میں قائم پاکستان کے سفارتخانوں نے آج سے مینوئل ویزوں کا اجرا بند کردیا ہے، اب پاکستان کیلئے صرف آن لائن ویزے جاری کیے جائیں گے۔

پاکستان کے دنیا بھر میں مشنز نے 31 جنوری 2021 سے مینوئل ویزوں کا اجرا بند کردیا ہے جس کے بعد یکم فروری سے پاکستانی ویزے کیلئے صرف آن لائن درخواستیں وصول کی جائیں گی۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں قائم پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آن لائن درخواست دینے والوں کو ایک ہفتے میں پاکستان کا ویزا جاری کردیا جائے گا، اگر کسی قسم کا اعتراض سامنے آیا تو درخواست گزار کو انٹرویو کیلئے طلب کیا جاسکتا ہے۔

You may also like