ہماری جنگ حکومت کیساتھ ہے، اسٹیبلشمنٹ کیساتھ نہیں، مولانا فضل الرحمان کا نیا بیان سامنے آگیا

ہماری جنگ حکومت کیساتھ ہے، اسٹیبلشمنٹ کیساتھ نہیں، مولانا فضل الرحمان کا نیا بیان سامنے آگیا

By

 پشاور:  اپوزیشن اتحاد پاکستان  ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں حصہ نہ لیا تو وہ بھی نااہلوں سے بھرجائے گا،ہماری جنگ حکومت کیساتھ ہے اسٹیبلشمنٹ کیساتھ نہیں، اس سے ہمیں گلے شکوے ہیں اور شکایت اپنوں سے ہی ہوتی ہے، ریاستی اداروں کیساتھ ہماری سوچ کا احترام کیا جائے، اسٹیبلشمنٹ سیاسی جماعتوں کو توڑنا چھوڑ دے، حکمراں اپنے مستقبل سےبے پروا ہیں، ان کا مستقبل تاریک ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے  کہا کہ  ہم نے سینیٹ انتخابات میں حصہ نہ لیا تو وہ بھی ان نااہلوں سے بھرجائے گا، حکمران بےوقوف تھے اور ایسے ہی احمق رہیں گے، اگر اس ملک کو بچانا ہے تو اس حکومت سے نجات دلانا اہم ہے، ملک میں دوبارہ شفاف انتخابات کرائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب کا حربہ اب ٹھس ہوچکا ہے، اب نیب خطرے میں ہے، کل آنے والی حکومت اسے ختم کردے گی، نیب افسران حدود میں رہیں، ذاتی دشمنیاں نہ پیدا کریں۔

You may also like

%d bloggers like this: