بھارت میں اسرائیلی سفارتخانے کے قریب دھماکہ

بھارت میں اسرائیلی سفارتخانے کے قریب دھماکہ

By

نئی دہلی: بھارت میں اسرائیلی سفارتخانے کے قریب دھماکہ ہو گیا جس سے وہاں موجود کئی گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔بھارتی میڈ یا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی میں اسرائیلی سفارتخانے کے قریب شام پانچ بج کر پانچ منٹ پر دھماکہ ہواجس کے بعد بھارتی پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کا گھیراﺅ کرکے تحقیقات شروع کردیں ۔بھارتی پولیس نے دھماکے کے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے کے نتیجے میں ابھی تک کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ہیں ۔ بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کم شدت والا آئی ای ڈی دھماکہ تھا ۔

You may also like

%d bloggers like this: