ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان کی شرکت کے حوالے سے آئی سی سی کو بھی فکر لاحق ہو گئی، بھارت سے کیا مطالبہ کر دیا؟ اہم خبر آ گئی 1

ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان کی شرکت کے حوالے سے آئی سی سی کو بھی فکر لاحق ہو گئی، بھارت سے کیا مطالبہ کر دیا؟ اہم خبر آ گئی

By

لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان کی شرکت ممکن بنانے کیلئے آئی سی سی بھی فکرمند ہے جس نے ویزوں اور سیکیورٹی کیلئے بھارتی بورڈ سے تحریری یقین دہانی طلب کر لی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ورلڈکپ رواں سال اکتوبر میں بھارت میں شیڈول ہے،ماضی میں مختلف ایونٹس میں شرکت کے خواہشمند پاکستانی کھلاڑیوں اور معاون سٹاف ارکان کیلئے ویزوں کے حصول میں بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے روڑے اٹکائے جاتے رہے ہیں اور سیکیورٹی مسائل کی وجہ سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے میچز کے وینیو بھی تبدیل کرنا پڑے۔ 

You may also like