لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیئرمین احسان مانی کے چھ ماہ کے اخراجات کی تفصیلات جاری کردیں۔
پی سی بی کی جانب سے چیئرمین کی جانب سے کیے اخراجات کی تفصیلات اپنی ویب سائٹ پر جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق انہوں نے چھ ماہ کے دوران 57 لاکھ چھ ہزار 171 روپے خرچ کیے۔ان کے ایک ماہ میں اوسط اخراجات نو لاکھ 51 ہزار روپے رہے ۔ احسان مانی کی رہائش کی مد میں 22 لاکھ دو ہزار روپے جبکہ گاڑی اور ڈرائیور کی مد میں پانچ لاکھ 29 ہزار روپے سے زائد خرچ ہوئے۔