سعودی سرحدی علاقے میں میزائل حملہ، بچوں سمیت تین افراد زخمی، گاڑی کو بھی نقصان

سعودی سرحدی علاقے میں میزائل حملہ، بچوں سمیت تین افراد زخمی، گاڑی کو بھی نقصان

By

 ریاض :جنوب مغربی سعودی عرب کے علاقے جزان کی طرف داغے گئے میزائل حملے میں تین افراد زخمی ہوگئے ۔ 

سعودی سرکاری نیوز ایجنسی (SPA)  کے مطابق جزان ریجن کے سول ڈیفنس ڈائریکٹوریٹ کے ڈپٹی ترجمان لیفٹننٹ کرنل محمد بن حسن نے بتایاکہ جزان کے سرحدی علاقے الردھا کے ایک گاﺅں کی طرف یمن کے اندر سے میزائل فائر کیاگیا ، فوری طور پر سول ڈیفنس ٹیم موقع پر پہنچی اور اس واقعے میں دوبچوں سمیت تین افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طورپر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ 

You may also like